خستہ حال چھت گرنے سے خاتون جاں بحق،خاوند ،بیٹا اور بیٹی زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ نوابانوالہ روڈ پر واقع محمود ٹائون میں کمرے کی خستہ حال چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق’ خاوند’ بیٹا’ بیٹی بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش ورثاء کے حوالے کر کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نواباں والا روڈ پر واقع محمود ٹائون گلی نمبر24 کا رہائشی اﷲ دتہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کمرہ میں سو رہے تھے کہ حالیہ بارشوں کے بعد ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی خستہ حال چھت زمین بوس ہو گئی اور 55سالہ اﷲ دتہ ولد محمد علی 50سالہ زاہدہ بی بی زوجہ اﷲ دتہ’ 19سالہ علیشبا دختر اﷲ دتہ اور ایک سالہ وارث علی ولد اﷲ دتہ ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ افراد کو ملبے سے نکالا تو زاہدہ بی بی زوجہ اﷲ دتہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھی۔ جبکہ دیگر کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں