خواتین سے بد تمیزی، کنڈیکٹر گرفتار، گاڑی تھانے میں بند

سرگودہا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کا بھیرہ شاہ پور روڈ پر ٹرانسپورٹ عملہ کی جانب سے خواتین سے بدتمیزی اور تشدد کا نوٹس ، سیکرٹری آر ٹی اے کو فوری کروانے کرنے کی ہدایت۔ سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے کنڈیکٹر کو گرفتار اور گاڑی کوتھانہ میں بندکروا دیا۔ ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر شاہ پور سے بھیرہ جانے والی ٹرانسپورٹ کے کنڈیکٹر کی جانب سے اورچارجنگ کرنے پر خواتین کے احتجاج اور ان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیا اور سیکرٹری آر ٹی اے کو کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں