خواتین کو فیس بک پر ہراساں کرنیوالے مجرم کو7سال قید،5لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج اینٹی ریپ ایکٹ محمد اقبال ہرل نے خواتین کو فیس بک پر ہراساں کرنے والے مجرم کو سات سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے،نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے 22اپریل 2024 کو 711گ ب کے رہائشی مجرم رانازین سہیل کے خلاف فیس بک پر خواتین کو ہراساں کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کیا ،جبکہ مقدمہ کا چالان سپیشل جج اینٹی ریپ ایکٹ کی عدالت میں پیش کیا ،فاضل سپیشل عدالت نے مجرم کو مختلف دفعات کے تحت سات سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے ،استغاثہ کی پیروی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ساجد سہیل رانجھا نے کی جنکے دلائل کی روشنی میں مجرم کو سزا سنائی گئی، جبکہ فاضل سپیشل عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے کے بعد مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل بھجوادیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں