خواتین ہراسمنٹ کیسز میں اضافہ

چنیوٹ (نامہ نگار) اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل چنیوٹ میں خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ، ماہ جنوری میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو مختلف 35سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ گزشتہ ماہ گھریلو تشدد، لڑائی جھگڑے ،میاں بیوی کے لڑائی جھگڑے کی 20درخواستیں موصول ہوئیں ، ایک ماہ میں ہراسانی کی 10، لین دین و دیگر معاملات کی 15سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، تمام درخواستوں پر خواتین کے مسائل کو حسب ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے حل کیا گیا ۔اس حوالے سے اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل چنیوٹ کی انچارج سب انسپکٹر لاریب شاہد کا کہنا ہے کہ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل میں آگاہی مہم کے ساتھ خواتین کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ، خواتین کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس پبلک ایپ اور ایمرجنسی نمبروں سے مدد حاصل کرسکتی ہیں۔ خواتین پر گھریلو تشدد،ہراسانی،بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے ،خواتین کے حقوق کے تحفظ،تشدد، ہراسگی کی روک تھام کیلئے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کسی مسئلے کی صورت میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر گھر بیٹھے آن لائن شکایت درج کروا سکتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں