خواجہ آصف کے استعفیٰ کی خبریں پروپیگنڈہ قرار

اسلام آباد (عظیم صدیقی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں غلط ہیں، ایک انتہائی ذمہ دار حکومتی عہدیدار سے آج صبح دریافت کیا گیا کہ کیا وزیردفاع کا استعفیٰ وزیراعظم تک پہنچ گیا ہے تو مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ یہ پروپیگنڈہ نیوز ہیں ابھی تک کوئی استعفیٰ نہیں آیا۔ بیوروکریٹس کے حوالے سے سوال پر بتایا کہ وہ وزیر کے علاوہ منتخب نمائندے بھی ہیں اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں۔ میڈیا ہائوسز اور قابل ذکر مقامات پر اختلاف کی خبریں طویل عرصے سے ہیں لیکن حکومت چھوڑنے تک فی الحال معاملہ نہیںپہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں