خواجہ اسلام روڈ پر ڈاکوؤں نے عمرہ پلٹ فیملی کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے خواجہ اسلام روڈ پر عمرہ کر کے واپس آنے والی کار سوار فیملی کو لوٹ لیا۔ 25لاکھ کے زیورات، نقدی، پاسپورٹ اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی نمبر1خواجہ اسلام روڈ کے رہائشی حسنین ندیم نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگیکے بعد لاہور سے فیصل آباد گھر کے گیٹ پر پہنچے تو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا۔ اور گن پوائنٹ پر25لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، پاسپورٹ اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں