3

خواجہ رضوان چلڈرن ہسپتال پہنچ گئے،گندے پانی میں گرنے والے بچے کی عیادت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پی پی117 سے ٹکٹ ہولڈر خواجہ رضوان چلڈرن ہسپتال پہنچ گئے’ سیوریج کے گندے پانی میں گرنے والے بچے کی عیادت۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پی پی117 سے ٹکٹ ہولڈر خواجہ رضوان نے اپنے حلقہ کے علاقہ کھوکھر ٹائون میں واسا کی نااہلی کے باعث سیوریج کے گندے پانی میں گرنے والے 6سالہ بچے ابوبکر کی چلڈرن ہسپتال میں عیادت کی۔ ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عامر نوید بھی ان کے ہمراہ تھے، خواجہ رضوان نے 6سالہ بچے ابوبکر کی والدہ اور دیگر لواحقین کو تسلی دی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں بچے کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر نوید نے خواجہ رضوان کو بتایا کہ بچے کی حالت خطرے سے باہر اس کا بہترین علاج کیا جا رہا ہے۔ خواجہ رضوان نے ڈاکٹر عامر نوید سے کہا کہ بچے کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں