خودکش حملے میں ملوث دوسرا ملزم افغان دہشت گرد نکلا

اسلام آباد(بیوروچیف) 30ستمبر کو ایف سی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ پر خودکش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشت گرد نکلا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے افغان خودکش حملہ آور کی شناخت سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی ہے، سہیل عرف خباب کی گرفتاری کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا، ایف سی ہیڈ کوارٹرز حملہ میں 8شہری شہید اور 40زخمی ہوئے تھے، افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اور دہشتگردوں کی مسلسل پشت پناہی پورے خطہ کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں