79

خود کشی و حادثات ، 2جاں بحق، نہر سے نعش برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق،میاں بیوی سمیت 5افراد زخمی،گھریلو جھگڑے پرنوجوان نے سر میں گولی مارکر خودکشی کرلی ۔نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد،ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے نعشیں پولیس کے حوالے کرتے ہوئے زخمیوں کوطبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ترکھانی کے علاقہ 527گ ب کے رہائشی 35سالہ ندیم نے گھریلوجھگڑوں سے تنگ آکر سرمیں گولی مارکرزندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ جھنگ روڈ پرلکڑمنڈی کے قریب تیزرفتارآئل ٹینکر سڑک عبورکرتی خواتین پرچڑھ گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم موقع پر پہنچی تو26سالہ طاہرہ بی بی زندگی کی بازی ہارچکی تھی جبکہ 30سالہ سمیرا بی بی دخترساجد اوردوسالہ مسکان دختراللہ دتہ بری طرح زخمی ہوگئی ۔حادثہ کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔دوسرا حادثہ شیخوپورہ روڈ پربڑا گھسیٹ پورہ کے قریب ایم کے ٹیکسٹائل مل کے قریب پیش آیا جہاں پر ذوالجناح (گھوڑا) خوف کی وجہ سے بھاگا تولوڈر رکشہ ،گاڑی اورموٹرسائیکل سوارآپس میں ٹکرانے سے موٹرسائیکل سوارفیملی 36سالہ جمیل ولد عبدالحسن،اسکی اہلیہ 30سالہ شائبہ اور6سالہ حامد ولد جمیل سڑک پرگرنے سے بری طرح زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا ۔علاوہ ازیں سمندری روڈ پر ڈجکوٹ کے قریب نہرسے نامعلوم شخص کی نعش برآمد، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں