خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے حسد سے بچنا چاہیے’ ونیزہ احمد

لاہور (شوبز نیوز) معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد کا کہنا ہے کہ حسد انسان کا سکون چھین لیتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ ونیزہ احمد نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر سے ایک لائٹ نکل رہی ہے جو مجھے اور آپ کو نظر نہیں آرہی شاید اسے بلی دیکھ سکتی ہے اور ہمارا دل بھی میگنیکٹ ہے جو انرجی ہے وہ تیزی سے جاتی ہے، ہم سب کی باڈی سے شعائیں نکلتی ہے اور چلی جاتی ہے، حسد، اچھائی بھی وائبریشن ہے۔ونیزہ احمد نے کہا کہ جب آپ حسد کرتے ہو اور دوسروں کو چھوٹا دکھانا چاہتے ہو وہ کم وائبریشن ہے اور آپ میگنیکٹ ہیں تو کارما کس کو کہتے ہیں آپ جو چیز اپنائیں گے وہی آپ کے ساتھ ہوگا۔اداکارہ نے کہا کہ آپ خوش رہتے ہیں، لوگوں کی مدد کرتے ہیں وہ زیادہ وائبریشن ہے اس پر سوچیں جو آپ چیزیں کریں گے وہی چیز آپ کے ساتھ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر نیگیٹو انرجی مل رہی ہے تو ہم اس کو دماغ سے نہیں دل سے تبدیل کرسکتے ہیں، ہمارے دل میں بھی نیورون ہے اور دماغ سے کم نیچے دل میں آتا ہے دل سے دماغ میں جاتا ہے ہم اپنے آپ کو بدل سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں