خونی ڈکیتی کے مجرم کو سزائے موت،10لاکھ جرمانیکا حکم

گوجرہ (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ شفاقت علی نے دورا ن ڈکیتی نوجوا ن کو قتل کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہو ئے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت، دس لا کھ روپے جرما نہ، ڈکیتی میں سات سا ل قید با مشقت کی سزا کی سزا سنا دی استغا ثہ کے مطا بق چک نمبر343 ج ب کا محمد ندیم اپنے بھائی محمد امجد اور دیگر دو افراد کے ہمراہ اپنے ڈیرہ پر موجود تھا کہ چار کس مسلح افراد آ گئے اور ڈیرہ پر موجود افراد کو یرغما ل بنا لیا اور لوٹ مار کرتے ہوئے ہزارو ں روپے نقدی لوٹ لی دورا ن مذاحمت ملزما ن نے فائر نگ کرکے محمد ندیم کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نوا ں لاہور پو لیس نے مقتول کے بھا ئی محمد امجد کی مدعیت میں مقد مہ درج کرکے ملزمو ں کا سرا غ لگا کر مقدمہ کا چالا ن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ شفاقت علی کی عدالت میں پیش کیا جنہو ں نے سماعت کرتے ہو ئے ملزم ندیم فرحت ڈو گر سکنہ چک نمبر 337 ج ب کو سزائے موت دس لا کھ روپے جرما نہ، ڈکیتی میں سات سا ل قید با مشقت کی سزا کا حکم سنا یا اور ملزم عباس شیر اور نوید حسین کو شک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر دیا گیا واضح رہے کہ مقدمہ میں ملوث ایک ملزم پہلے ہی مبینہ پولیس مقا بلہ میں مارا جا چکا ہے مدعی مقدمہ کی طرف سے معروف قا نو ن دا ن وقاص خا ں مہوٹہ ایڈوکیٹ نے پیروی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں