دالبدین میں زلزلے کے جھٹکے

چاغی (بیورو چیف)بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قائم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2ریکارڈ کی گئی اور گہرائی زمین کے اندر 66کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز دالبندین سے 47کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں