45

دبئی کا ویزہ لینا مزید آسان

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے ویزہ جاری کرنے کا وقت30 دن سے گھٹا کر 5 دن کردیا ۔ متحدہ عرب امارات نے ورک بنڈل کے نام سے نیا پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جس کے تحت ورک پرمٹ اور ریزیڈینسی ویزا کے عمل میں اب 30 دن کی بجائے 5دن لگیں گے۔اس پلیٹ فارم کے ذریعے دبئی میں کام کرنیوالے غیر ملکی شہری اور کمپنیاں دونوں فائدہ اٹھا سکیں گے، اس سے قبل ویزا کے حصول کے عمل میں 30دن تک لگ جاتے تھے، جبکہ 16دستاویزات بھی ضروری تھیں،تاہم اب وقت کی بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے 5دن میں عمل کو مکمل کیا جائے گا، جبکہ دستاویزات بھی 16کی بجائے صرف 5 درکار ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں