29

دختر عبداللہ پور مشاہد نے ایم فل فنانس میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عبداﷲ پور کی ہر دلعزیز سماجی شخصیت شاہد محمود آف حاجی دی ہٹی کی ہونہار بیٹی رمشا شاہد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ایم فل فنانس میں اوّل پوزیشن اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے زرعی یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن کے موقع پر ایم فل فنانس میں اوّل پوزیشن حاصل کرنے والی ہونہار طالبہ رمشا شاہد کو گولڈ میڈل پہنایا۔ اوّل پوزیشن اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والی طالبہ کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز اس کے والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے پر دوست احباب نے شاہد محمود کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم رمشا شاہد کو زندگی کے عملی معاملات میں بھی زیادہ سے زیادہ کامیابیاں عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں