درختوں کی کٹائی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

اسلام آباد (بیورو چیف) اسلام آباد ہائیکو ر ٹ میں وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی روکنے کے حکم امتناع میں 13فروری تک توسیع کردی گئی۔پیر کوجسٹس خادم حسین سومرو نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ وکیل صاحب لندن میں 500سال پرانے درخت ابھی بھی موجود ہیں، آج وقت کی کمی کے باعث اس کیس کو نہیں سن سکتے، درختوں کی کٹائی سے متعلق کتنے کیسز ہیں۔وکیل نے جواب دیا کہ درختوں کی کٹائی سے متعلق تین کیسز ہیں، جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ وکیل صاحب کو اگلی تاریخ دے دیں تاکہ ان کیسوں کو تفصیل سے سن لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں