13جولائی سے ساون کا مہینہ شروع ہو رہا ہے، بزرگ فرماتے ہیں کہ ساون میں سوکھی لکڑی بھی زمین میں لگا دی جائے تو وہ سبز ہوجاتی ہے یعنی ساون کا مہینہ ہمہ قسمی درخت اور قلمیں لگانے کے لیے موزوں ترین وقت ہے لہٰذا درخت لگانے کی تیاری شروع کر دیں تاکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر قابو پایا جاسکے، درختوں میں نیم کا درخت 55ڈگری تک گرمی اور 10 ڈگری تک سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ ایک بارہ فٹ کا درخت 3ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹھنڈک پیدا کرتا ہے۔ نیم کا درخت رات کو بھی آکسیجن خارج کرتا ہے، درخت زندگی ہیں، درخت قیمتی سرمایہ ہیں۔ درخت زمین کی زینت ہیں۔ نیم کے پودے کی قیمت 50سے 100 روپے تک ہو گی۔ اسکے علاوہ بکائن’ دیسی کیکر’ جامن’ شیشم’ کچنار’ پیپل پاپولر’ پلکن’ امرود’ بیر’ کھجور وغیرہ کے درخت بھی ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں اور ماحول دوست ہیں۔




