دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار

لاہور(بیوروچیف) پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول پر آ گیا ہے، صرف ستلج میں درمیانے سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں واضح کمی ہو رہی ہے۔دریائے ستلج میں درمیانے سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے 83مقام پر پانی کا بہا ہزار کیوسک ہے، دریائے ستلج سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہائو 81ہزار کیوسک ہے۔دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہائو 36ہزار کیوسک ہے، خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہائو 29ہزار کیوسک ہے، قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہائو 25ہزار کیوسک ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہائو 31ہزار کیوسک ہے۔پنجند کے مقام پر پانی کا بہا 1 لاکھ 11 ہزار کیوسک ہے۔دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہائو 6ہزار کیوسک ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 5ہزار کیوسک ہے، بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہائو 24ہزار کی کیوسک ہے، ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہائو 26ہزار کیوسک ہے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رود کوئیوں میں بہائو نہیں ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں