دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب

کشمور(نامہ نگار) حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے کشمور میں دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی جس کے باعث محکمہ ایریگیشن نے درمیانے درجے کے سیلاب کا اعلان کر دیا۔کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3لاکھ 55ہزار 283کیوسک اور اخراج 3لاکھ 15ہزار 558کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 13ہزار 190کیوسک پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ آئندہ 24سے 48گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح مزید بلند ہو سکتی ہے۔دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور، اوکاڑہ ، بہاولنگر، منچن آباد، رینالہ خورد سمیت مختلف شہروں بادل برس پڑے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ادھر محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد، سندھ، کے پی اور بلوچستان میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں