دستاویزات کے بغیر رہائش پذیر غیر ملکی شہری کو 2ماہ قید

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر سول جج کریمنل ڈویژن محمد جمیل نے ایف آئی اے کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے قانونی دستاویزات کے بغیر مقیم غیر ملکی شہری کو 2ماہ قید’ 1لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 10دن قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق ایف آئی اے کے سب انسپکٹر بشیر خان نے 3فروری 2026ء کو سمن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شہری کفایت اﷲ ذخال والی کو ویزا اور ریاستی دستاویزات نہ رکھنے پر گرفتار کر کے اس کے خلاف 1946ء کی دفعہ 14 کے تحت مقدمہ درج کیا اور چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا تو ملزم کفایت اﷲ نے اعتراف جرم کرلیا’ فاضل عدالت نے مذکورہ غیر ملکی کو 2ماہ قید’ 1لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا اور سزا مکمل ہونے پر واپس اس کے ملک بھجوانے (ڈی پورٹ) کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ ایف آئی اے نے مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں