دلبرداشتہ شخص کی خودکشی،نوجوان ٹرین کی زد میں آکر چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دل برداشتہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ چک جھمرہ کے علاقہ 191 رب کا رہائشی 22سالہ وقار علی پٹری کیساتھ جا رہا تھا کہ ٹرین کی ٹکر لگنے سے لقمہ اجل بن گیا، لواحقین کے مطابق متوفی کا ذہنی توازن درست نہ تھا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ جبکہ گھریلو حالات سے تنگ آ کر 658 گ ب کے رہائشی افضل نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں