دل کا دورہ ،بیڈمنٹن کھیلتے نوجوان چل بسا

حیدرآباد (سپورٹس نیوز) بھارتی حیدرآباد کے علاقے ناگول میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 25سالہ نوجوان راکش بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے اچانک گر پڑا اور دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ راکش کا تعلق ضلع کھمم کے تھلادا گائوں سے تھا اور وہ سابق ڈپٹی سرپنچ گنڈلا وینکٹیشورولو کا بیٹا تھا، وہ ناگول میں مقیم تھا اور ایک نجی کمپنی میں ملازمت کر رہا تھا۔واقعہ شام 8بجے کے قریب پیش آیا جب وہ دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا، کھیل کے دوران اچانک وہ زمین پر گر گیا۔ ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر سی پی آر (CPR)دے کر اسے بچانے کی کوشش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں