اسلام آباد(بیوروچیف)حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ دنیا میں عدم مساوات دن بدن بڑھتا جارہا ہے،دنیا میں نسل کشی کا نیا قانون بنا اور اس نسل کشی کو روکنے میں دنیا ناکام ہوگئی ہے۔انسانی حقوق کونسل کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کونسل نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائی ہے، اس نمائش میں آرٹسٹس نے اپنی تصاویر کے ذریعے اظہار یک جہتی کیا ہے، دنیا میں عدم مساوات دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ مشال ملک نے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ غزہ میں براہ راست نسل کشی ہورہی ہے،اسرائیلی فورسز وہاں مظالم ڈھا رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جاری نسل کشی پر دنیا خاموش ہے، دنیا میں نسل کشی کا نیا قانون بنا اور اس نسل کشی کو روکنے میں دنیا ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ کی طرف لیجایا جارہا ہے، تہاڑ کے ڈیتھ سیل میں ہی ان کی عدالت لگائی جارہی ہے، افضل گورو کو بھی اسی طرح پھانسی دی گئی تھی اور لاش بھی نہیں دی گئی۔ مشال ملک نے کہا کہ حریت قیادت کو بھی ہندوستان قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے،اس وقت دنیا میں بڑی تباہی کے ہتھیار ہیں دنیا دوسری جنگ عظیم کو بھول جائے گی،دنیا کو اس حوالے سے آگاہ کرنے کیلئے پورا ہفتہ اس پر آواز اٹھائیں گے، انسانوں کی آزادی کے حقوق کا خیال رکھنا ضروری ہے۔#/s#
6