8

دوران سفر الیکٹرک بس میں خاتون نے بچی کو جنم دیدیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر تعلیمی بورڈ کے قریب دوران سفر الیکٹرک بس میں خاتون نے بچی کو جنم دے دیا، ریسکیو 1122 نے بروقت موقع پر پہنچ کر ماں بیٹی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بحفاظت سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پینسرہ کی رہائشی 35سالہ آصفہ زوجہ ظفر گرین الیکٹرک بس میں سوار ہوئی تو جب بس فیصل آباد تعلیمی بورڈ دفتر کے قریب پہنچی تو خاتون نے بس میں ہی بچی کو جنم دیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ماں بیٹی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں