ساہیوال(بیورو چیف)سول ڈیفنس کی نااہلی عوام کیلئے وبال جان بن گئی مڈھالی روڈ پر گیس ریفلینگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی آگ نے آس پاس کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو 1122 نے بروقت رسپونس کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیل کے مطابق ساہیوال مڈھالی روڈ پر گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی ریسکیو 1122اور پولیس تھانہ فرید ٹاون بروقت رسپانس کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا مبینہ ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔
48