دوسری شادی سے کبھی خوف نہیں آیا، نازلی نصر

لاہور(شوبز نیوز) سینئر پاکستانی اداکارہ نازلی نصر نے کہاہے کہ پہلی شادی کے تلخ تجربے کے باوجود دوبارہ شادی سے کبھی خوف نہیں آیا،میرے بچوں نے میری دوسری شادی کو مکمل طور پر سپورٹ کیا۔ڈراما موہرامیں نظر آنے والی نازلی نصر نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق دل کو چھو لینے والے انکشافات کیے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انھیں پہلی شادی کے تلخ تجربے کے باوجود دوبارہ شادی سے کبھی خوف نہیں آیا،میں نے بیٹے کو 18سال اور بیٹی کو 15سال کی عمر میں امریکا بھیجا تاکہ وہ وہاں اپنی زندگی بنائیں۔نازلی نصر نے کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ جذباتی طور پر اپنے بچوں پر بوجھ بنوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں