دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی’ڈالر سستا

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 49ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100انڈیکس میں 386پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 49ہزار 201پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 49ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں