دوشیزہ کو اغوا کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج

گوجرہ (نامہ نگار)تین افراد نے دوشیزہ کو زبردستی اغواء کر لیا۔مدنی ٹائون گوجرہ کے حسین علی نے تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیارکیاہے کہ اس کی 21سالہ بیٹی زرقابی بی کوملزمان آصف سکنہ مدنی ٹائون اور نیواقبال ٹائون کے حیدر وغیرہ نے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ زبردستی اغواء کر لیااور موقع سے فرارہو گئے ۔پولیس نے ملزمان اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں