دو افراد کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد

گوجرہ (نامہ نگار)چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر تے ہو ئے دوافرادنے خاتون کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔معلوم ہواہے کہ رحمت ٹائو ن گوجرہ کے محمد رمضان کے گھر میںدوافراد وقاص وغیرہ زبردستی گھس گئے اور اسکی اہلیہ صباء بی بی کوتشددکا نشانہ تے ہو ئے شدید زخمی کر دیا شورواویلہ سن کر بعض افراد موقع پر جمع ہو گئے ۔اور ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑائی اور ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں