دو طالبات کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا

گوجرہ (نامہ نگار)دو مختلف واقعات میں سکول ومدرسہ جانیوالی دو طالبات کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔چک نمبر163گ ب کی بشریٰ پروین زوجہ عبدالستار نے تھانہ صدرمیں مقدمہ درج کر اتے ہو ئے موقف اختیارکیاہے کہ اس کی16سالہ بیٹی خاشیہ ستارگھر سے مدرسہ گئی جس کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیاجبکہ چک نمبر 341 ج ب کے راشد علی نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی 17سالہ بیٹی کینزہ راشد چک نمبر338ج ب سکول گئی جس کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیااور فرارہوگئے ۔پولیس نے ملزمان اور مغویان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں