دو گروپوں کے درمیان تصادم ‘5افراد قتل ‘1زخمی

بنوں(نامہ نگار) بنوں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں5فراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق بنوں کے علاقے ممند خیل میں 2گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے، فائرنگ کا واقعہ اراضی تنازع پر پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں