دکانوںکی نیلامی رکوانے پر MPAکاشف رحیم کا استقبال

سمندری(بیورو چیف )چھوٹے تاجر طبقہ کے حقوق کیلئے اسمبلی اور قائمہ کمیٹی میں آواز بلند کرکے دوکانوں کی نیلامی رکوانے پر ایم پی اے راکاشف رحیم کا سمندری پہنچنے پر بڑے پیمانے پراستقبال کیا گیا اوربڑے جلوس میں جلسہ گاہ لایا گیااستقبال سمندری تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹ تنظیموں کی جانب سے کیا گیا مقامی مارکی میں شہریوں سیخطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی راکاشف رحیم نے تاجروں کے حقوق کے تحفظ کا عزم کیا انہوں نے کہا کہ دوکانوں کے کرایوں کی نیلامی کے روکے جانا کا فائدہ صرف سمندری کے دوکانداروں کو ہی نہیں پنجاب بھر کے چھوٹے تاجر طبقہ کو ہوا ہے اور اس اقدام سے بلیک میلنگ کا راستہ روکا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں مشکور ہوں ان اراکین اسمبلی کا جنہوں نے میری آواز پر لبیک کہتے ہوئے میرے ساتھ آواز بلند کی اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ دی ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بھی وہ اپنے حلقہ کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے جلسہ سے محمد رزاق المعروف چوہدری شیر علی میاں شبیر مہالمی اور انجنئیر طاہر محمود نے خطاب کیا جبکہ شہر بھر سے اور دیگر شہروں سے تاجر تنظیموں کے عہدیدران نے بھی جلسہ میں شرکت کی جلوس کے راستوں کو بینر فلیکسز سے سجایا گیا اور جگہ جگہ گل پاشی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں