دکانوں کی نیلامی کیخلاف بار ایسوسی ایشن،انجمن تاجران گوجرہ سراپا احتجاج

گوجرہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے مونسپل کمیٹی گوجرہ کی کرایہ داری دکانوں تہہ بازاری کی نیلامی کے خلاف انجمن تاجران اور بار ایسو سی ایشن گوجرہ نے دکانداروں سے مشترکہ طور پر اظہار یکجہتی کا اعلان کر دیاَاس سلسلہ میں بارروم گوجرہ میں صدر بار ایسو سی ایشن طارق حسین مرزا ،سابق صدر بار توقیر اشرف خان ،جنرل سیکرٹری بار ملک محمد اکرم ،انجمن تاجران گوجرہ کے صدر چوہدری منصور احمد بھنگو سمیت دیگر عہدید اران نے مشترکہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ اگر انتظامیہ نے مذکورہ دکانات کی نیلامی نہ روکی تو20فروری کو اس ظلم وزیادتی کیخلاف بار ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران سراپا احتجاج ہو نگے اور شہر کو مکمل طور پر بطور ہڑتال بند کر دیا جائیگا۔اور انتظامیہ کے فیصلہ کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے اور غریب دکاندار جو کہ عرصہ درازسے اپنا کاروبار کر کے ہزاروں خاندانوں کو پال رہے ہیں ہم ان کیساتھ زیادتی نہیں ہو نے دیں انہوں نے کہاکہ گوجرہ میں بھی لاہور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی جاری ہو چکاہے ۔جس پر عمل درآمد کرنا انتظامیہ کا فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں