دھند کے باعث ٹریفک حادثات 8افراد زخمی،دو کی حالت نازک

چنیوٹ(نامہ نگار)شدید دھند کے باعث دو مختلف ٹریفک حادثات ، آٹھ افراد زخمی جبکہ دو کی حالت تشویشناک۔ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد دینے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ سرگودھا روڈ چونگی نمبر 3 کے قریب پیش آیا جہاں دھند کے باعث رکشہ اور ڈمپر کے درمیان تصادم ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 32 سالہ سید غلام محی الدین، 55 سالہ احمد علی ، 52 سالہ ریاض، محمد خان ولد سعدی احمد، 37 سالہ غلام عباس ولد اور 19سالہ شبانہ سکنہ لالیاں شامل ہیں۔ دوسرا حادثہ جھنگ روڈ پر بھوانہ کے قریب نلکا اڈا پر پیش آیا جہاں شدید دھند کے باعث مزدہ، ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جن کی شناخت 38 سالہ سیف اللہ اور 55 سالہ محمد اعظم سکنہ لودھراں کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے حادثات پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں