دہشتگردی جہاںسے بھی پنپ رہی ہے خاتمہ ضروری

اسلام آباد(بیورو چیف)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی جہاں سے بھی پنپ رہی خاتمہ ضروری ہے، اگر کوئی ملک بھی دہشتگردوں کو سپانسر کررہا ہے تو اسے سوچنا چاہیے ، لاپتہ افراد کے ایشو کو ایک دکانداری بنا دیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویوم میں خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت نے آئی سی سی کو یرغمال بنا لیا ہے، بھارت کی وجہ سے کرکٹ جینٹل مین گیم نہیں رہی، پاکستان کی طرف سے بہت مثبت قدم اٹھایا گیا، کھیل کو کاروبار کی نظر نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے لاپتہ افراد سے متعلق ایک غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں