دہشتگردی کو کسی مذہب سے منسلک کرنا درست نہیں

سرگودھا (بیورو چیف) دہشتگردی کو کسی بھی مذہب سے منسلک کرنا درست نہیں کوئی بھی مذہب دہشتگر د ی کا درس نہیں دیتا یہ وہ انتہاء پسند ذہنی مریض لوگوں کی اپنی اختراء ہوتی ہے جو اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے بے گناہ انسانوں کا خون بہاتے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کیا انہوں کہا کہ پاکستان ہو یا کوئی اور ملک اس میں دہشتگردی کرنیوالوں کا کوئی مذہب نہیں اور اسے مذہب سے جوڑنا چھوٹے ذہنیت کے مالکوں کی سوچ ہے متین احمد قریشی نے کہا کہ اس وقت دنیا کو در پیش دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایسے واقعات میں مذہب کو ملوث کرنا درست نہیں ہوگا جب تک دہشتگرد کو دہشتگرد کے طور پر ٹریٹ نہیں کیا جائیگا اس وقت تک دہشتگردی کے واقعات بڑھتے جائینگے جو بھی دہشتگردی کرے اسے مذہب کا نام لئے بغیر سخت سے سخت سزاء دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں