دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ قومی پالیسی اپنانا ہو گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میںشرکت نہ کرنے ایک بارپھر ثا بت کردیاہے کہ وہ پاکستان سے مخلص جماعت نہیں ہے اس کاایجنڈاآج واضح ہوچکاہے کہ اس کاملک وقوم کی سلامتی سے کوئی لینا د ینا نہیںہے۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے پھر قومی سلامتی کے معاملے پر سیاست کو ترجیح دی ہے، قومی سلامتی کے امور کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہ کرنا طالبا نا ئز یشن کی حمایت کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس موقع تھا کہ وہ قومی اہمیت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں یک زبان ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں