دہشت گردوں کا حملہ 2پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ بگٹی (نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع سوئی کے علاقے طوطا کالونی کے قریب پولیس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں اور راکٹ لانچرز سے حملہ کر دیا۔ اچانک حملے کے باعث 2اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ 2دیگر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں