دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں ایوویٹولائلپور3کا شاندار انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں انوویٹو لائلپور3کا شاندار انعقاد ۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز نے انوویٹو لائلپور 1اور 2کی شاندار کامیابیوں کے بعد IEEEکے تعاون سے انوویٹو لائلپور 3میگا ایونٹ کا انعقاد یونیورسٹی کے سلیم کیمپس میں کیا گیا۔ اس میں ملک بھر کی 35یونیورسٹیوں سے سٹوڈنٹس نے کمپیوٹرسائنسز اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے متعلقہ 250جدید انوویٹو پراجیکٹس نمائش کیلئے پیش کئے جن میں تخلیقی صلاحیتوں اورجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل کے حل کے طور پر پیش کیا گیا۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر شاہد منیر مہمان خصوصی تھے۔یونیورسٹی کے وائس چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد حمزہ امین، ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاوالپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، جی سی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر چوہدری اور دیگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، ڈینز اور پروفیسرز افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہد منیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے انوویٹو لائلپورکے شاندار انعقاد پر یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایسے پراجیکٹس کی کامیابی سے ہی پاکستان کی ترقی وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جدت کے میدان میں نہ صرف دنیا بلکہ ایشیا میں بھی بہت نچلی سطح پر ہے۔ اس کی بڑی وجہ ہے یہ کہ ہمارے قومی بجٹ میں سے ہائیر ایجوکیشن، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور سائنس و ٹیکنالوجی پر انتہائی کم حصہ خرچ کیا جاتا ہے۔ اسکی طرف ترجیحی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں کو محض تعلیمی اداروں کی بجائے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے اداروں کے طور پر مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ اسی میں پاکستان کی ترقی کا راز مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انوویٹو لائلپور میں پیش کئے گئے بہترین پراجیکٹس کو کمرشلائز کرنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی دی یونیوسٹی آف فیصل آباد کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک نے انوویٹو لائپلور کے انعقاد کے اغراض و مقاصد کے متعلق بتایا اور کہا کہ اس کا مقصد انڈسٹری اکیڈیمیا روابط کو فروغ دے کر ایسے منصوبوں کو کمرشل بنیادوں پر پروان چڑھانا ہے جو ملکی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے معاشی ترقی کیلئے مثبت اثرات کریں۔یہ ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرہا ہے ہے جس میں ملک بھر سے جدید تحقیق کار ، انٹرپرنئیورز اور ماہرین اکٹھے ہوکر مسائل کے حل پیش کرتے ہیں ۔ یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ماجد حسین نے تمام مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ ہمارا انوویٹو لائپلور پروگرام یونیورسٹی کے ویژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کے ذریعے نوجوان نسل کو ملکی معاشی ترقی کیلئے تیار کرنا ہے تاکہ و سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتیوں کو پیش کر سکیں۔ ڈاکٹر محمد حمزہ امین نے اپنے خطاب میں انوویٹو لائلپور کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزنگ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے نوجوانوں کی ذہنی تخلیقی صلاحیتیوں کو نکھارنے اور انڈسٹری اکیڈیمیا کے روابط کے فروغ کیلئے انوویٹو لائلپور بہترین مواقع فراہم کررہا ہے جس کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔ ان پراجیکٹس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاوالپور کے سٹوڈنٹس کے پراجیکٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 150,000 روپے کا کیش انعام کے حقدار قرار پائے۔ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ رحیم یار خان کے سٹو ڈنٹس کے پراجیکٹ نے دوسری پوزیشن پر 100,000 روپے کا انعام جبکہ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے سٹوڈنٹس نے تیسری پوزیشن پر 50,000 روپے کا انعام حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں