ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے

سرگودھا (بیورو چیف) چینی’ گھی’ گندم سمیت دیگر اشیاء کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جائے نہ کہ چھوٹے دکانداروں کو تنگ کیا جائے رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوز متحرک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آئیگا ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت آٹا اور یوٹیلٹی سٹور کو اشیاء کی سبسڈی دینے کی بجائے اسی رقم سے تمام تحصیلوں میں سستے رمضان بازاروں پر سٹال لگا کر یہ اشیاء عام آدمی کی پہنچ میں کرسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں