ذیشان علی کا خلاء میں جانا بڑا اعزاز ہے’ عطاء اﷲ تارڑ

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاکستانی خلا باز ذیشان علی کے خلا میں جانے کے منصوبے پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری قوم کے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی تصویر بھی شیئر کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں! الحمدللہ، پوری قوم کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے کہ پاکستانی خلا باز خلا میں جا رہے ہیں۔ پاک چین دوستی زندہ باد۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے پیغام کے ساتھ پاکستان اور چین کے پرچم بھی شیئر کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں