63

راؤ سلیم اولمپیئن ہاکی ٹورنامنٹ،فیصل آباد ہاکی اکیڈمی نے گٹی ہاکی اکیڈمی کو شکست دیدی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی کے زیرانتظام ہاکی سٹیڈیم فیصل آباد میں رائو سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں فیصل آباد ہاکی اکیڈمی اور گٹی ہاکی اکیڈمی کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا’ فیصل آباد ہاکی اکیڈمی نے دو کے مقابلے میں چار گول سے میدان مار لیا۔ جیتنے والی ٹیم کی طرف سے پنالٹی کارنر سپیشلسٹ عمار اور آکاش نے دو دوگول کئے جبکہ گٹی ہاکی اکیڈمی کی طرف سے احمر اور حافظ حنان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ میچ مہمان خصوصی حمزہ خالد شیخ صدر انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فیصل آباد اور محمد شہباز پٹواری مدینہ ٹان تھے۔ مہمانانِ گرامی محمد عباس ، محمد عامر جاوید ‘ محمد شاہد اور محمد کاشف کامران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد شہزاد انٹرنیشنل اور آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی انٹرنیشنل ‘ چیف آرگنائزر رائو احمد ثنان نے مہمانوں کا استقبال کیا مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور روایتی گروپ فوٹو بھی بنایا گیا ۔میچ کو معظم علی اور پرویز اختر نے سپروائز کیا اور جیوری میں رانا محمد ارشاد ، محمد عثمان اور بابر گجر نے ذمہ داریاں نبھائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں