رائو عبدالکریم سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد تعینات

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)رائو عبدا لکر یم کو سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد تعینا ت کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد راشد ضیا حیدر کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہلم رائو عبدالکریم کو سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا، راشد ضیا حیدر کو فوری محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے رائو عبدالکریم کو سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ رانا شاہد مقرب چیئرمین پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب، محمد اسلم بٹ چیئرمین ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان ،زاہد رشید بسرا، شیخ غلام سرور، ملک طارق، چوہدری گلزارحسین، رانا خلیل احمد، چوہدری یوسف، زاہد وقاص سندھو، سید ابرار حسین شاہ، چوہدری ندیم سندھو، رانا جابر رشید، میاں ندیم شہزاد، واث عطاری، حاجی جاوید اقبال و دیگر نے نئے تعینات ہونے والے سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد رائو عبدالکریم کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائو عبدالکریم کی بطور سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد تعیناتی خوش آئند ہے اور تعلیمی ترقی کیلئے ایک روشن امید ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی قیادت میں ہم تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنا سکیں گے اور اساتذہ کیلئے آسانیاں پیدا کر یں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں