رائے وقاص اسلم کھرل کی خصوصی کاوش،گورنر نے250دکانیں گرانے کا عمل روکدیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رائے وقاص اسلم کھرل کی خصوصی کاوش پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے محستب کے فیصلے پر غلہ منڈی کے اطراف میں 70 سال سے قائم بورڈ آف ریونیو کی 250دوکانیں گرانے کا عمل روک دیا،تاجروں برادری میں خوشی کی لہر پیدا ہو گئی،تفصیلات کے مطابق چند روز قبل میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کی جانب سے غلہ منڈی کے اطراف میں 70سال سے قائم بورڈ آف ریونیو کی 250 دکا نیں گرانیکا عندیہ دیا گیا تھا کہ تمام دکاندار 48 گھنٹوں میں اپنی دکانوں کے اندر پڑا ہوا سامان نکال لیں بورڈ آف ریونیو کی دکانیں گرانے کا الٹی میٹم دینے پر تاجر برادری میں شدید پریشانی کی فضا پیدا ہو چکی تھی بورڈ آف ریونیو کی 250 دوکانیں گرانے کے معاملہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رائے وقاص اسلم کھرل کی خصوصی کاوش پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے محتسب کے فیصلے پر بورڈ آف ریونیو کی 250 دوکانیں گرانیکا عمل درآمد روک دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں