راج ون ہوٹل میں خاتون کی ہلاکت،10روز بعد مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مدینہ ٹائون پولیس نے راج ون ہوٹل میں خاتون کو شراب پلا کر زیادتی کرنے والے ملزم رحمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق منصور آباد میاں پنڈ کے رہائشی بلال نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کی اہلیہ آمنہ سلیم لودھی 13نومبر کو گھر سے خریداری کیلئے لائلپور گیلریا گئی جہاں پر اوباش ملزم رحما ن ولد عظمت سکنہ رحمت ولاز اس کو ورغلا کر اپنے ساتھ راج ون ہوٹل سوساں روڈ پر لے گیا جہاں پر کمرہ نمبر202میں زبردستی شراب نوش کرواتے ہوئے رات بھر ہوس کا نشانہ بناتا رہا اور مبینہ طور پر تشدد بھی کیا، کثرت شراب نوشی سے خاتون آمنہ سلیم کی موت واقع ہو گئی تھی۔ ملزم کی شناخت ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمرہ اور ہوٹل میں رجسٹریشن سے ہوئی، تاہم پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر کثرت شراب نوشی اور زیادتی ہونے پر زیر دفعہ376,302ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں