رانا اقبال نے ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ سیاسی سماجی ہر دلعزیز شخصیت مظہر اعوان نے صوبائی وزیر قانون رانا اقبال خاں کیساتھ خصوصی ملاقات کی اور وزارت قانون کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ رانا اقبال خاں نے ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے اور علاقائی تعمیر و ترقی کیساتھ ملکی سلامتی و استحکام کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہے رانا اقبال خاں صوبائی وزیر قانون کا شمار ملک کے اہم ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا اقبال خاں نے مظہر اعوان کی لازوال محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک پاکستان کا سرمایہ ہے آنیوالے دنوں میں نوجوان نسل نے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی ہے نوجوان نسل تعمیری سوچ کو پروان چڑھائیں پاکستان جیسا ملک پوری دنیا میں نہیں ہے اللہ تعالی نے پاکستان کو خاص نعمتوں سے نوازا ہے اور اسکی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیحات ہیں ملاقات کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا اقبال خاں نے مظہر اعوان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں