رانا طیب خاں کا رانا احمد شہر یار کی حمایت کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں ، وائس چیئر مین شیخ محسن، صدر حاجی سردار محمد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلی حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید، سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت 23نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حلقہ پی پی116میں مسلم لیگ ن کے نامزد زمیدوار رانا احمد شہریار خاں کی مکمل حمائت کا اعلان کر دیا ہے ۔تمام عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ غلہ منڈی اپنے قائد رانا ثنا اللہ خاں کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔غلہ منڈی شہر کا اہم حصہ اور PP116میں ہے اس لئے ہم مسلم لیگ ن کے امیدوار کی خود کمپین چلائیں گے اور ووٹ لینے کے لئے گھر گھر جائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن تقری کی ضامن جماعت ہے اور تاجروں کو ریلیف دینے کے لئے جو اقدامات کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی، خوشحالی اور استحکام کی نئی منازل کی جانب گامزن ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت کے عزم پر کاربند ہے اور عوام کا اعتماد ہی جماعت کا اصل سرمایہ ہے۔انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوامی خدمت کے اقدامات کو سراہا اور آخر میں رانا احمد شہریار خاں کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں