رانا محمد عاصم سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق ایگزیکٹو ممبر رانا محمد عاصم آف میسرز عاصم ڈائز کے والد محترم حاجی منیر احمد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں انااللہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء فیضان مدینہ، سوساں روڈ میں اداکی گئی جس میں فیصل آبادچیمبر کے ممبران کے علاوہ تاجروں اورصنعتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثنا فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ، سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر نے رانا محمد عاصم سے اُن کے والد محترم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں