65

رانا مرتضیٰ حکیم کی کامیابی ”رانا اظہر وسیم نے بڑے بھائی ” ہونے کا حق ادا کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ الیکشن 2024ء میں نومنتخب سیکرٹری باررانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ کی کامیابی میں ان کے بھائی رانا اظہروسیم کا کلیدی کرداررہا رانا اظہروسیم اپنے بھائی رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ کی کامیابی میں ہرلمحہ ان کے شانہ بشانہ رہے اورحقیقی معنوں میں بھائی ہونے کا حق ادا کردیا رانا اظہروسیم نے اپنے بھائی رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے دوران تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے ضلع کچہری اوروکلاء کے گھرگھرجاکر ووٹرزوکلاء کوقائل کرنے میں دن رات کوشاں رہے۔ان کی انتھک محنت،کوشش کے باعث رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ سیکرٹری بارمنتخب ہوگئے ان کی کامیابی کا تمام کریڈٹ رانا اظہروسیم کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے بھائی کی کامیابی کیلئے تن من دھن کی بازی لگائی اوربلاآخررانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں