راول ڈیم میں سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد (بیوروچیف) راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد سپل ویز کھول دیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر سائرن بجائے گئے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749فٹ تک پہنچ گئی تھی جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح کی حد 1752فٹ ہے۔ انتظامیہ نے بھی بتایا کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح کو 1746فٹ تک برقرار رکھا جائیگا۔ اس کے علاوہ راول ڈیم کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی ہے اور عوام کو ڈیم سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں