رجانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،گرفتار ڈاکو ریکارڈ یافتہ نکلا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)تھانہ رجانہ پولیس کو احمد رضا سب انسپکٹر نے اطلاع دی کہ ناکہ بندی کے دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان جنہیں رکنے کا اشارہ کیا فائرنگ کرتے ہوئے جانب مل موڑ فرار ہو گئے ہیں۔وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ رجانہ معہ ملازمان پولیس نے ملزمان کا تعاقب شروع کیا تو ملزمان نے سرکاری گاڑی کو اپنی طرف آتا دیکھ کر پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی جس پر ایس ایچ او تھانہ رجانہ معہ ملازمان پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ شروع کر دی، بذریعہ وائرلیس مزید نفری طلب کی گئی ملزمان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا کچھ دیر بعد ملزمان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ کرنے پر ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرا پڑا تھا۔زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت مظہر ولد سیف الرحمان سکنہ چک نمبر 188 گ ب کے نام سے ہوئی جو کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جبکہ فرار ہونے والینا معلوم ملزمان کی تلاش جاری ھے ۔زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ ہسپتال شفٹ کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں